تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے
Oct ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۳:۲۱ Asia/Tehran
سنیچر کی رات دسیوں ہزار اسرائیلیوں نے صیہونی وزارت جنگ کے سامنے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کیا۔
سحرنیوز/دنیا: فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے مطابق سنیچر کی رات تل ابیب میں صیہونی وزارت جنگ کے سامنے نیتن یاہو کے خلاف ہونے والے مظاہرے کے دوران پولیس اور مظاہرین کے مابین شدید جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔
رپورٹوں کے مطابق، مظاہرین نیتن یاہو کو قیدیوں کے مرنے کا باعث قرار دے رہے تھے۔
قیدیوں کے گھروالوں اور مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایک سال سے زیادہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود، نیتن یاہو نہ صرف قیدیوں کو واپس نہیں لاسکے ہیں بلکہ اس بیچ درجنوں صیہونی قیدی بمباریوں میں ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔