Oct ۲۲, ۲۰۲۴ ۰۸:۵۲ Asia/Tehran
  • مقبوضہ فلسطین میں معمول کی زندگی مفلوج

عبری ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں صیہونیوں کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: عبری ذرائع نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسرائيل مقبوضہ علاقوں پر مشتمل ہے اور ان علاقوں میں آباد صیہونی خوف و ہراس میں ہیں، تاکید کی ہے کہ صیہونیوں کی زندگی مکمل طور پر مفلوج ہے اور جنگ بندی کے آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔
ان ذرائع کا‏ کہنا ہے کہ ان علاقوں میں حزب اللہ کے ڈرون طیاروں کی پروازیں ہوتی رہتی ہیں اور حزب اللہ کے میزائل حملوں کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔
صیہونی اخبار ہاآریٹز نے بھی صیہونی حکومت کے ایک مذاکرات کار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ تل ابیب کو قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے کے لئے مذاکرات کی گاڑی کو آگے بڑھانے کے لئے حماس کو مراعات دینا ہوں گی۔

ٹیگس