تل ابیب میں شہادت پسندانہ کارروائی، کم سے کم 5 صیہونی ہلاک اور 50 زخمی + ویڈیوز
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i438272-تل_ابیب_میں_شہادت_پسندانہ_کارروائی_کم_سے_کم_5_صیہونی_ہلاک_اور_50_زخمی_ویڈیوز
تل ابیب میں ایک شہادت پسندانہ کارروائی میں کم سے کم پانچ صیہونی ہلاک اور پچاس دیگر زخمی ہوگئے۔
(last modified 2025-10-26T10:07:30+00:00 )
Oct ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۰:۴۲ Asia/Tehran

تل ابیب میں ایک شہادت پسندانہ کارروائی میں کم سے کم پانچ صیہونی ہلاک اور پچاس دیگر زخمی ہوگئے۔

سحرنیوز/دنیا: بعض صیہونی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب میں گلیلوت کراسنگ پر ایک ٹرک ڈرائیور نے صیہونی جارحیت کے جواب میں دسیوں صیہونیوں کو ٹرک سے کچل دیا جس میں کم سے کم پانچ صیہونی ہلاک اور پچاس دیگر زخمی ہو گئے۔صیہونی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق ٹرک کے نیچے آنے والے یہ سبھی صیہونی، فوجی رہے ہیں۔

ان صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرک کو بڑی تعداد میں غاصب صیہونی فوجیوں پر چڑھا دیا گيا۔ صیہونی اخبار نے بھی رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں ٹرک سے کچلے جانے والے دسیوں زخمی صیہونیوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے جبکہ موساد کے دفتر کے قریب پیش آنے والی اس شہادت پسندانہ کارروائی کا عامل، صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں شہید ہو گیا۔