ہالینڈ: فٹبال میچ کے دوران فلسطینی پرچم کی توہین پر صہیونی تماشائیوں پر حملہ 11 صہیونی زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i438622-ہالینڈ_فٹبال_میچ_کے_دوران_فلسطینی_پرچم_کی_توہین_پر_صہیونی_تماشائیوں_پر_حملہ_11_صہیونی_زخمی
ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں ہونے والے یوروپا ليگ کے میچ کے دوران فلسطینی پرچم کی توہین کرنے پرصہیونی تماشائیوں کو زدوکوب کیا گیا۔
(last modified 2026-08-10T05:04:24+00:00 )
Nov ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۳:۵۳ Asia/Tehran
  • ہالینڈ: فٹبال میچ کے دوران فلسطینی پرچم کی توہین پر صہیونی تماشائیوں پر حملہ 11 صہیونی زخمی

ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں ہونے والے یوروپا ليگ کے میچ کے دوران فلسطینی پرچم کی توہین کرنے پرصہیونی تماشائیوں کو زدوکوب کیا گیا۔

سحر نیوز/ دنیا: ارنا کے مطابق جمعہ کی صبح صہیونی تماشائیوں نے مکابی تل ابیب اور ایجیکس ایمسٹرڈیم کے درمیان فٹبال میچ کے بعد فلسطینی پرچم پھاڑ دیا صہیونیوں کی اس حرکت کے نتیجے میں فلسطینی حامی مشتعل نوجوانوں نے صیہونی تماشائیوں پر حملہ کیا اور انہیں زدوکوب کیا ۔ ان جھڑپوں میں گيارہ صہیونی زخمی ہوگئے جبکہ تین اسرائیلی فٹبال شائقین سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ۔

مسلمان نوجوانوں نے فرار کرنے والے صیہونیوں کا ان کے ہوٹلوں تک پیچھا کیا اور ان میں سے کچھ کو کاروں سے کچل دیا۔

غاصب صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ نے ہالینڈ میں اسرائیلیوں سے کہا ہے کہ وہ باہر نہ نکلیں اور اپنے ہوٹلوں تک ہی محدود رہیں ۔