Nov ۱۵, ۲۰۲۴ ۰۸:۴۸ Asia/Tehran
  • اسرائیل سے رابطہ معطل کرنے پر غور، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کو معطل کرنے کی اپیل کی ہے-

سحرنیوز/دنیا: غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے انچارج جوزف بوریل نے غاصب اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کو معطل کرنے کو کہا ہے۔ یورپی یونین کے متعدد عہدیداروں کے مطابق، اگرچہ دیر سے سہی تاہم ، جوزف بوریل کو یقین آگيا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی انجام پائی ہے۔ رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ مذاکرات کو معطل کرنے کی تجویز ایک غیر معمولی اشارہ ہے جس سے صیہونی حکومت کے رویے کے خلاف یورپی یونین نئے موقف کی نشاندہی ہوتی ہے۔ یورپی یونین کا یہ ردعمل ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب کئي مغربی ممالک کھل کر اسرائیلی دہشت گردی کی حمایت کررہے ہيں۔

ٹیگس