امریکی فوجیوں میں خودکشی کے رجحان میں اضافہ
امریکی وزارت جنگ کی تازہ رپورٹ کے مطابق اس ملک کے فوجیوں میں خودکشی کے واقعات بڑھ گئے ہیں جو اپنے فوجیوں کا ذہنی انتشار کنٹرول کرنے میں پنٹاگون کی ناکامی کا ایک ثبوت ہے۔
سحرنیوز/دنیا: امریکی وزارت جنگ پنٹاگون کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال امریکا کی ریگولر فوج کے علاوہ ریزرو فورس کے اہلکاروں میں بھی خودکشی میں اضافہ ہوا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکی فوجیوں میں خودکشی کے واقعات میں ایسی حالت میں اضافہ ہوا ہے کہ وزیر جنگ لوئڈ آسٹن نے فوجیوں میں خودکشی کے رجحان کی روک تھام کو ترجیحات میں قرار دے رکھا ہے اور وزارت جنگ کے سینئر افسران نے فوجیوں کی ذہنی اور نفسیاتی سلامتی بڑھانے کے پروگراموں کو وسیع تر کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس کے علاوہ سیکورٹی نیز اسلحے کی حفاظت کی ٹریننگ پر بھی خاص توجہ دی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان سبھی اقدامات کے باوجود، ابھی بہت سے پروگراموں پر عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے اور اسلحے کے تحفظ کی تدابیر شدید تر کرنے کے حوالے سے ایک الگ کمیشن کی درخواستوں پر بھی اقدامات عمل میں نہیں آئے ہیں۔