Nov ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۵:۳۷ Asia/Tehran
  • حزب اللہ اور حماس نے اپنی طاقت کا لوہا منوایا، اسرائیلی فوج بے بس

صہیونی فوج کے سابق اعلی افسر نے کہا ہے کہ حزب اللہ اور حماس کو ختم کرنا اسرائیلی فوج کی بس کی بات نہیں ہے۔ یہ جنگ ہمیں نابود کردے گی۔

سحر نیوز/ دنیا: الجزیرہ کی رپورٹ کے سابق صہیونی فوجی افسراسحاق بریک نے کہا ہے کہ صہیونی فوج نے حزب اللہ اور حماس پر شدید حملے کئے ہیں تاہم ان تنظیموں کی نابودی کے ہدف سے اب بھی وہ بہت دور ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج ایک سال تک مسلسل اور شدید حملوں کے باوجود حماس کو ختم نہیں کرسکی ہے۔ اسی طرح لبنان میں بھی کئی کلومیٹر تک لبنانی سرحد میں داخل ہوگئی لیکن مزید پیشرفت کرنے کی طاقت نہیں رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ ہر روز سینکڑوں میزائل فائر کررہی ہے اور یہ جنگ ہمیں نابود کرکے رکھ دے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کئی محاذوں پر جنگ لڑ رہی ہے اور ہمارے فوجی اس جنگ کو جاری رکھنے اور اس میں شرکت سے گریز کررہے ہیں۔

غزہ اور لبنان میں ہزیمت آمیز شکست کے بعد صہیونی مبصرین حزب اللہ اور حماس کے خلاف صہیونی فوج کے حملوں کو ناکام قرار دے رہے ہیں۔

ٹیگس