شام پر صیہونی فوجیوں کی جارحیت
Dec ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۶ Asia/Tehran
عبرانی ذرائع ابلاغ نے شام کے خلاف صیہونی حکومت کی نئی جارحیت اور اس ملک کے ایک حصے پر قبضے کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ذرائع ابلاغ نے شام کے بعض علاقوں پر غاصب صیہونی فوج کے قبضے کی خبر دیتے ہوئے قنیطرہ میں داخل ہونے کی فوٹیج جاری کی ہیں۔ صیہونی حکومت کی کابینہ نے شام کے اسٹریٹیجک علاقے جبل الشیخ پر قبضے اور یہاں ایک بفر زون بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ بعض میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوجی شام کے چودہ کلومیٹر اندرتک پہنچ گئے ہیں۔
صیہونی میڈیا ذرائع نے بتایا کہ غاصب حکومت آنے والے دنوں میں شام پر پے در پے حملوں کی تیاری کر رہی ہے۔