بشار الاسد سے متعلق تمام افواہیں دم توڑ گئیں
Dec ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۳:۲۰ Asia/Tehran
روسی خبر رساں ایجنسی تاس(TASS ) نے اعلان کیا ہے کہ بشار الاسد اپنے خاندان کے ساتھ ماسکو پہنچ گئے ہیں۔
سحر نیوز/ دنیا: ارنا کے مطابق، دمشق میں شامی مسلح اپوزیشن کی آمد اور شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد، میڈیا ذرائع نے اتوار کی صبح سے بشار الاسد اور ان کے خاندان کے بارے میں متضاد خبریں شائع اور نشرکیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے اس بارے میں لکھا کہ شام کے صدر بشار اسد طیارے میں سوار ہو کر نامعلوم مقام کی طرف روانہ ہو گئے۔ جبکہ الجزیرہ نیٹ ورک نے فلائٹ ریڈار کے ڈیٹا کی بنیاد پر یہ اطلاع دی تھی؛ کہ طیارہ، جو غالباً بشار الاسد کو لے کر جا رہا تھا، شمال مغرب کی طرف اڑا اور حمص شہر کے قریب ریڈار سے غائب ہو گیا۔
Axios نیوز سائٹ نے اعلی امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ بشار الاسد کو دمشق سے نکلتے وقت دیکھا گیا۔