Dec ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۸:۰۶ Asia/Tehran
  • شام پر دہشتگرد اسرائیل کے حملوں کی امریکہ نے کی حمایت، یو این سیکریٹری جنرل نے سخت تشویش کا کیا اظہار

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے کہا ہے کہ شام میں اسرائیلی حملے آنٹونیو گوترش کے لئے سخت باعث تشویش ہیں۔

آنٹونیو گوترش کے ترجمان نے شام پر اسرائیلی فضائی حملوں پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس چیز کی سخت ضرورت ہے وہ یہ ہے پورے ملک میں تمام محاذوں پر تشدد کو کم کیا جائے۔

دریں اثنا وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کے مشیر جیک سالیون نے صیہونی حکومت کے حملوں کی حمایت کی ہے اور دعوی کیا ہے کہ اسرائیل ، ممکنہ خطرات کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہےاسی درمیان اقوام متحدہ کے ترجمان دوجاریک نے کہا ہے کہ شام میں اقوام متحدہ کے محافظ امن فوجیوں نے شام کی مقبوضہ جولان کی پہاڑیوں کے بفرزون میں صیہونی فوجیوں کی تعداد میں روز افزوں اضافے کا مشاہدہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک

اسٹیفن دوجاریک نے یاد دہانی کرائي کہ اقوام متحدہ کے فوجیوں نے ایک بار پھر اسرائیل کو خبردار کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ ان اقدامات سے انیس سو چوہتر کے معاہدے کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

 

ٹیگس