Dec ۱۹, ۲۰۲۴ ۱۹:۲۹ Asia/Tehran
  • اسرائیلی فوج کو بڑا دھچکا لگ گیا

صہیونی میڈیا کے مطابق رواں سال کے دوران 500 صہیونی فوجی افسروں نے اپنے عہدوں سے استعفی دیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: صہیونی اخبار اسرائیل ہیوم نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں سال 500 صہیونی فوجی افسراپنے عہدوں سے مستعفی ہوچکے ہیں۔ اس سے پہلے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ جنگ ختم ہونے کے بعد بڑی تعداد میں صہیونی فوجی افسراستعفی دے سکتے ہیں تاہم مبصرین کی توقعات کے برعکس مستعفی ہونے کا سلسلہ پہلے شروع ہوگیا ہے۔

اخبار کے مطابق فوجی آفیسروں کے استعفی کی مختلف وجوہات ہیں جن میں سے فوج کی ناگفتہ بہ حالات، حکومت کی جانب سے نظر انداز کئے جانے اور جنگ کی سختیاں قابل ذکر ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق استعفے کی شرح میں اضافے سے صہیونی فوج کو مختلف چلینجز سے نمٹنے میں مزید مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

مقاومت اسلامی کے ساتھ مختلف محاذوں پر مسلسل جنگ اور اقتصادی مشکلات کی وجہ سے صہیونی فوجی اہلکار تھکاوٹ اور مختلف ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے صہیونی فوجیوں کی خودکشی کی خبریں ذرائع ابلاغ کی زینت بنی ہوئی ہے۔

ٹیگس