Dec ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۲:۰۵ Asia/Tehran
  • کیوبا: پانچ اعشاریہ نو شدت کا زلزلہ

کیوبا میں آج زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

سحرنیوز/دنیا:  غیر ملکی میڈیا کے مطابق آج صبح  کیوبا میں زلزلہ 25 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔  ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ نو ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے سے اس جزیرے کے باشندوں میں خوف و ہراس پھیل گيا ۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق زلزلے سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ٹیگس