مہاجرین کے سلسلے میں ٹرمپ کی پالیسیوں پر تنقید
امریکہ میں ٹرمپ کے دور اقتدار کے آغاز کے ساتھ ہی مہاجرین کے سلسلے میں ان کی پالیس کو لے کر لاطینی امریکی ممالک میں سخت بے چینی پیدا ہو گئی ہے
سحرنیوز/دنیا: غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاطینی امریکہ کے مختلف ممالک کے اعلیٰ عہدے داروں نے ایک بیان جاری کر کے امریکہ سے مہاجرین کو نکال باہر کرنے کے ٹرمپ کے اعلان پر سخت تشویش ظاہر کی ہے اور اسے انسانی حقوق کے خلاف قرار دیا ہے۔
بیان میں امریکی حکام اور ان تمام ممالک سے کہ جہاں تارکین وطن موجود ہیں، مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بنیادی انسانی حقوق کا احترام کریں۔ بیان پر دستخط کرنے والوں میں بیلیز، برازیل، کولمبیا، کیوبا، ایل سلواڈور، گوئٹے مالا، ہیٹی، ہونڈوراس، میکسیکو اور وینزویلا کے وزراء، نائب وزرائے خارجہ اور وفود کے سربراہان شامل ہیں۔ یہ بیان اس وقت جاری کیا گیا ہے جب ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ وہ عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد اگلے ہی دن سے غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کا عمل شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر وائٹ ہاؤس پہچنے کے اگلے ہی دن شیکاگو میں تارکین وطن کے خلاف ایک بڑا آپریشن کریں گے۔