Jan ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۳:۲۸ Asia/Tehran
  • جنوبی کوریا کے معزول صدر پر فرد جرم عائد

میڈیا ذرائع نے جنوبی کوریا کے صدر یون پر بغاوت کے الزام میں فرد جرم عائد کردیے جانے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: جنوبی کوریا کے استغاثہ نے معزول صدر یون سک یول پر تین دسمبر دوہزار تیئس کو مارشل لاء کے مختصر نفاذ کے ذریعے بغاوت کی قیادت کرنے کے الزام میں فردِ جرم عائد کی ہے۔ جنوبی کوریا کے اینٹی کرپشن کے ادارے نے فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کی تھی۔ استغاثہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یون سک یول پر بغاوت کے سرغنہ ہونے کے الزام میں حراست میں لینے کے ساتھ فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔ انہیں پندرہ جنوری کو گرفتار کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ یون سک یول نےچودہ دسمبر کو حزب اختلاف کی قیادت والے پارلیمان کی طرف سے مارشل لاء کے خاتمے کی ووٹنگ کے بعد تقریباً چھ گھنٹوں میں اپنا حکم واپس لے لیا تھا تاہم، اس دوران فوجیوں کو بندوقوں، جسمانی حفاظتی سازوسامان اور نائٹ ویژن آلات کے ساتھ پارلیمان کی عمارت میں کھڑکیوں کو توڑ کر داخل ہوتے دیکھا گیا تھا۔ یون سک یول کو چودہ دسمبر کو پارلیمان نے معزول کیا تھا جس کے بعد وہ ملک کے دوسرے قدامت پسند صدر بن گئے ہیں جنہیں عہدے سے ہٹایا گیا

ٹیگس