غرب اردن میں اسرائیلی جرائم کی مذمت؛ اقوام متحدہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i441170-غرب_اردن_میں_اسرائیلی_جرائم_کی_مذمت_اقوام_متحدہ
فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ نے مسئلہ فلسطین میں عرب ممالک کی جانب سے مداخلت نہ کرنے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔
(last modified 2026-04-18T07:18:35+00:00 )
Feb ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۰:۲۰ Asia/Tehran
  • غرب اردن میں اسرائیلی جرائم کی مذمت؛ اقوام متحدہ

فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ نے مسئلہ فلسطین میں عرب ممالک کی جانب سے مداخلت نہ کرنے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں صیہونی حکومت کے جرائم کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کو بے دخل کرنا چاہتا ہے۔ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ نے مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس کے درمیان فرق نہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت جنین کیمپ کے مکینوں سے اس علاقے کو خالی کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔
مغربی کنارے میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت فلسطینیوں پر حملے کر رہی ہے، ان کے ساتھ استعماری سلوک کر رہی ہے اور فلسطینیوں کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔