سویڈن: اسکول میں فائرنگ کم از کم دس افراد ہلاک
Feb ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۱:۰۲ Asia/Tehran
سویڈن کے ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: سویڈش پولیس حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں حملہ آور بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور اکیلا تھا اور مزید کسی حملے کا خطرہ نہیں ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعےکو فی الحال دہشت گردی کے طور پر نہیں دیکھا جارہا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس حملے میں کم سے کم دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اسکول کی ایک ٹیچر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اکثر طلبہ امتحان دینے کے بعد اپنے گھروں کو واپس جاچکے تھے اور حملے کے وقت اسکول میں کم تعداد میں طلبا موجود تھے۔