Feb ۱۲, ۲۰۲۵ ۱۹:۳۰ Asia/Tehran
  • یورپی ممالک کو ایران مخالف پابندیاں بحال کرنےکا حق حاصل نہیں ہے: ماریا زخارووا

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کو امریکہ کی طرح ایران کے خلاف اٹھائی گئی پابندیوں کو بحال کرنے کا حق نہيں ہے

سحرنیوز/دنیا:  روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ماسکو میں ارنا کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ یورپی ممالک، سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس کے تقاضوں پر عمل درآمد میں ناکامی کے پیش نظر، اس بات کا حق نہیں رکھتے کہ امریکی فریق کی طرح ایران پر سے اٹھائی گئی پابندیوں کو بحال کریں۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ امریکہ کے برے رویے کا اثر جے سی پی او اے مذاکرات میں حصہ لینے والے یورپی ممالک کے ساتھ ساتھ دیگر یورپی یونین کے ممالک تک پھیل گیا ہے۔ زاخارووا نے کہا کہ یورپی ممالک کی سلامتی کونسل کے تقاضوں پر عمل درآمد میں ناکامی کے پیش نظر، وہ امریکی فریق کی طرح ایران کے خلاف انتقام کا حق نہیں رکھتے۔ زاخارووا نے کہا کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اعلان کیا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ ایران کے خلاف پہلے سے اٹھائی گئی بین الاقوامی پابندیوں کو بحال کرنے کے لیے تیار ہیں۔ پھر ان ممالک نے اس سمت میں قدم بھی اٹھائے۔ دریں اثنا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایران پر "زیادہ سے زیادہ دباؤ" کی پالیسی پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔

ٹیگس