یورپ اور امریکہ کے درمیان اقتصادی جنگ
یورپی یونین نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کوئی معاہدہ نہ ہو سکا تو پھر وہ ان کی ٹیرف پالیسی کے جواب میں امریکی مصنوعات کے خلاف ٹیرف کے نفاذ کا اعلان کر دے گی۔
سحرنیوز/دنیا: امریکی صدر کی جانب سے یورپ کی اسٹیل اور آلومینیم کی درآمدات پر پچیس فیصد ٹیرف عائد کرنے کے اعلان کے بعد ان دنوں امریکہ اور یورپ کے درمیان اقتصادی جنگ شروع ہو گئی ہے۔
ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی کے جواب میں یورپ نے بھی امریکہ کو خبردار کر دیا ہے کہ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں وہ بھی امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد دے گا۔
یورپی یونین کے پارلیمنٹ میں تجارتی کمیشن کے سربراہ برینڈ لانگ نے کہا کہ امریکی مصنوعات جیسے جینز، الکحل مشروبات، موٹر سائیکلوں اور پینٹ بٹر پر جو ٹیرف معطل کیا گیا تھا، اُسے بحال کر دیا جائے گا۔
برسلز میں تجارتی پالیسی کے ذمہ دار یورپی کمیشن نے بھی اعلان کیا کہ یورپی یونین اپنی برآمدات پر امریکہ کی جانب سے کسٹم ڈیوٹی عائد کرنے کا کوئی جواز نظر نہیں آتا، ہم یورپی کاروباری اداروں، کارکنوں اور صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے غیر منصفانہ اقدامات کا جواب دیں گے۔