شام کے حالات پر تشویش کا اظہار؛ اقوام متحدہ
شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے امریکہ، ترکی اور اپنے علاقائی اتحادیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مشرقی وسطی اور شام میں امن و استحکام کےلئے حقیقی مصالحت کریں۔
سحرنیوز/دنیا: شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے گیئرپڈرسن نے شام اور مشرق وسطی کے حالات کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ شمال مشرقی شام میں ارضي اختلافات اور شدید جھڑپوں کی حالت میں کہ جو نہایت تشویشناک ہے، سیاسی کوششیں انجام پا رہی ہیں۔
پڈرسن نے مزید کہا کہ ابھی بنیادی ڈھانچوں اور عام شہریوں کے خلاف فرنٹ لائن پر روزانہ ہونے والی جھڑپوں اور رہائشی علاقوں پر گولہ باری، فضائی حملے اور کاربم دھماکے جاری ہیں جو عام شہریوں کے جانی نقصانات کا باعث ہیں۔
اقوام متحدہ کے اس عہدیدار نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو شامی علاقوں پر اس کی عارضی موجودگی اور اس ملک سے باہر نکلنے کے عہد کا پابند بنائے۔