مقبوضہ غرب اردن پر مسلسل اسرائیلی حملوں پر اقوام متحدہ کی تشویش
Feb ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۰:۴۱ Asia/Tehran
اقوام متحدہ نے مقبوضہ غرب اردن پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کو 2000 کے عشرے کے اوائل سے اب تک کے طولانی مدت ترین حملے قرار دیتے ہوئے تشویش ظاہر کی ہے
سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے جمعے کو صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ انسانی حقوق کے امور میں ہمارا کوآرڈینیشن آفس غرب اردن کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ انھوں نے کہا کہ غرب اردن کے مختلف علاقوں پر اسرائیل کے طولانی مدت سے جاری حملوں پر ہمیں گہری تشویش ہے۔ اسٹیفن دوجاریک نے انسانی حقوق کے امور میں اقوام متحدہ کے کوآرڈینیشن آفس اوچا (OCHA) کے ڈیٹا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ غرب اردن میں اسرائیلی فوجیوں کے حملوں کے ساتھ ہی آباد کاروں کے تشدد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
