Feb ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۰:۴۷ Asia/Tehran
  • بنگلہ دیش: انتخابات کی تیاریاں، نئی سیاسی جماعت کی تشکیل

بنگلہ دیش میں انتخابات کی تیاریوں کے درمیان ناہید اسلام اپنی سیاسی جماعت بنا رہے ہيں۔

سحرنیوز/دنیا: بنگلہ دیش کی سابق وزير اعظم شیخ حسینہ کے خلاف تحریک میں طلبہ کی قیادت کرنے والے ناہید اسلام اب اپنی پارٹی بنانے کی تیاری میں ہیں اور روئٹرز کے مطابق پارٹی کی تشکیل کے اپنے منصوبے کو وہ آخری شکل دے چکے ہيں۔
ناہید اسلام بنگلہ دیش کی موجودہ حکومت میں مشیر کا کردار ادا کر رہے ہيں تاہم پارٹی کے اعلان سے پہلے وہ اپنے عہدے سے استعفی دے سکتے ہيں۔
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے کہا ہے کہ سن دو ہزار پچیس کے آخر تک انتخابات ہو سکتے ہيں ۔
واضح رہے بنگلہ دیش میں کئي ہفتوں تک چلنے والے مظاہروں کے بعد شیخ حسینہ کی حکومت گر گئی تھی۔

ٹیگس