Mar ۰۷, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۱ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کے بڑھتے اندرونی اختلافات

صیہونی حکومت کے اپوزیشن لیڈر نے کہا ہے کہ اسرائيل کے وزیر انصاف اسرائیلی سماج کو تباہ کرنے کے در پے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: ذرائع کے مطابق یائیر لاپید نے کہا ہے کہ اسرائيل کے وزير انصاف سات اکتوبر کی شکست کے اصل ذمہ داروں میں شامل ہيں لیکن انہوں نے اس سے کچھ سیکھا نہیں ہے۔ لاپید نے کہا کہ وزیر انصاف اسرائيل اور قانون کی حکومت کو چوٹ پہنچا رہے ہيں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے قانونی مشیر کی برطرفی کا ان کا فیصلہ، پر تشدد، مجرمانہ اور اسرائيل کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
دوسری طرف صیہونی حکومت کے سابق وزير جنگ بنی گانٹس نے بھی زور دیا ہے کہ وزير انصاف جمہوریت اور اسرائيل کے اتحاد کو تباہ کر رہے ہيں اور وہ اسرائيل کی تاریخ کے ایک بے حد بھیانک واقعے کے ذمہ داروں میں سے ہيں۔
اسرائيل کے ٹی وی چینل بارہ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی وزیر انصاف نے حکومت کے قانونی مشیر کی برطرفی کی تیاری شروع کر دی ہے۔

ٹیگس