غزہ کی صورت حال بحرانی اور مایوس کن؛ خوراک کی عالمی تنظیم
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i442096-غزہ_کی_صورت_حال_بحرانی_اور_مایوس_کن_خوراک_کی_عالمی_تنظیم
خوراک کی عالمی تنظیم کا کہنا ہےکہ غزہ کی صورت حال مسلسل بحرانی اور مایوس کن ہوتی جا رہی ہے۔
(last modified 2026-04-18T07:18:35+00:00 )
Mar ۰۷, ۲۰۲۵ ۰۷:۱۹ Asia/Tehran
  • غزہ کی صورت حال بحرانی اور مایوس کن؛ خوراک کی عالمی تنظیم

خوراک کی عالمی تنظیم کا کہنا ہےکہ غزہ کی صورت حال مسلسل بحرانی اور مایوس کن ہوتی جا رہی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: عالمی ادارہ خوراک نے غزہ میں اشیائے خورد و نوش کی صورت حال کی جانب سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس علاقے میں کھانے پینے کی چیزیں ختم ہو رہی ہیں۔
عالمی ادارہ خوراک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم لوگوں میں تقسیم کی جانے والی غذا کی مقدار کو کم کرنے پر مجبور ہیں تاکہ غزہ کے زيادہ سے زيادہ لوگوں کو غذا فراہم کی جا سکے اور اب غزہ میں ضروری مقامات کےلئے ایندھن صرف کچھ ہفتوں کےلئے ہی بچا ہے۔