Mar ۱۹, ۲۰۲۵ ۲۱:۲۵ Asia/Tehran
  • سنیتا ولیمز آسمان سے زمین پر پہنچیں، مگر 15 دنوں تک نہ جاسکیں گی گھر! جانئے کیوں؟

سنیتا ولیمز خلا سے زمین پر واپس لوٹ کر آچکی ہیں ۔ تاہم شاید ایک ماہ تک وہ گھر نہیں جا سکیں گی اور نہ ہی اپنے شوہر سے نہیں مل سکیں گی اور اپنا پسندیدہ کھانا بھی نہیں کھا سکیں گی۔ کیونکہ انہیں زمین پر لوٹتے ہی ایسی جگہ لے جایا گیا ہے جہاں انہیں کئی طریقہ کار سے گزرنا پڑے گا۔

سحرنیوز/دنیا:  سنیتا ولیمز کو خلا سے زمین پر واپس لوٹنے کے بعد ایک سخت فٹنس روٹین کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شاید انہیں اگلے چند ہفتوں تک زمین پر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے زیادہ محنت کرنی پڑے گی۔ خلا سے واپسی کے بعد، خلابازوں کو اپنی دیکھ بھال کے لیے اور گھر واپس لوٹنے تک ایک مکمل فٹنس عمل سے گزرنا پڑتا ہے۔ یہ سائنسی پروٹوکول پر مبنی ہوتا ہے۔ یہ عمل NASA اور SpaceX جیسی تنظیموں کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ یہ پورا عمل کیا ہے، جس کی وجہ سے خلا سے واپس آنے کے بعد خلا باز کئی دنوں اور کبھی کبھی دو چار ہفتوں تک گھر نہیں جا پاتے ہیں اور عام زندگی شروع نہیں کر پاتے ہیں۔

جب کوئی خلائی جہاز خلا سے زمین پر واپس آتا ہے اور کسی جگہ پر اترتا ہے تو اسے اسپلیش ڈاؤن کہتے ہیں۔ SpaceX ڈریگن کیپسول کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔ جیسے ہی اسپلیش ڈاؤن ہوا تو ریکوری ٹیم نے فوری طور پر سنیتا ولیمز اور دیگر خلابازوں کو باہر نکالا۔ پھر ان کا میڈیکل چیک اپ ہوا۔ خلابازوں کو فوری طور پر ایک بحالی جہاز (جیسے SpaceX’s Go Navigator) پر لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے ان کی جسمانی حالت کا معائنہ کیا۔ انہوں نے دل کی دھڑکن، بلڈ پریشر، اور کشش ثقل کے اثرات کے ابتدائی ردعمل کو دیکھا۔

سپیس ایکس کیپسول کے اترنے کے بعد، خلابازوں کو ہیلی کاپٹر یا چھوٹے طیارے کے ذریعے فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر (KSC) یا قریبی طبی سہولت میں لے جایا گیا۔ یہ چند گھنٹوں کے اندر ہوگیا ۔ یہاں ان کو کچھ گھنٹوں سے لے کر ایک دن تک نگرانی میں رکھا جائے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ زمین کی کشش ثقل کو عام طور پر ایڈجسٹ کرنے کے قابل ہوگئے ہیں۔ زیادہ دیر تک خلا میں رہنے سے ہڈیاں اور پٹھے متاثر ہوتے ہیں، اسی لیے یہ قدم ضروری ہوتا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ کرو-10 جیسے مشن کے لیے، جو کہ آئی ایس ایس سے منسلک ہے، جو کئی ماہ تک چل سکتا ہے، جیسا کہ سنیتا ولیمز کا تھا، تو انہیں گھر پہنچنے میں کم از کم 15 دن لگیں گے۔ فلوریڈا میں چند گھنٹے گزارنے کے بعد انہیں ایک سے دو ہفتے ہیوسٹن میں گزارنے ہوں گے۔ وہ مارچ کے آخر یا اپریل کے شروع تک اپنے گھر واپس جا پائیں گی۔

 

ٹیگس