Oct ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۴:۳۹ Asia/Tehran
  • اسرو کا سب سے وزنی خلائی راکٹ روانگی کے لئے تیار

ہندوستانی خلائی ایجنسی اسرو کے سب سے وزنی خلائی راکٹ ایل وی ایم کے تھری کی روانگی کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے ۔

ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسرو کے سب سے وزنی خلائی راکٹ ایل وی ایم کے تھری کو خلا میں روانہ کرنے کے لئے الٹی گنتی کا آغاز گزشتہ شب بارہ بج کر سات منٹ پر ہوا ۔

ہندوستانی ذرائع کے مطابق یہ خلائی راکٹ، سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات ریاست آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے چھوڑا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس خلائی راکٹ کے ذریعے پہلی مرتبہ چھتیس چھوٹےبراڈ بینڈ کمرشل مواصلاتی سیٹ لائٹ خلا میں بھیجے جائیں گے جن کا وزن پانچ ہزار چار سو کلو ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے اسرو نے انیس سو ننانوے سے اب تک تین سو پینتالیس سیٹ لائٹ زمین کے مدار میں بھیجے ہیں ۔

ٹیگس