لوہانسک پر یوکرین کا راکٹ حملہ، 6 افراد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i442706-لوہانسک_پر_یوکرین_کا_راکٹ_حملہ_6_افراد_ہلاک
یوکرین نے لوہانسک کے علاقے پر راکٹ حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
(last modified 2025-07-22T02:22:52+00:00 )
Mar ۲۵, ۲۰۲۵ ۰۸:۵۳ Asia/Tehran
  • لوہانسک پر یوکرین کا راکٹ حملہ، 6 افراد ہلاک

یوکرین نے لوہانسک کے علاقے پر راکٹ حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا:   روسی میڈیا کے مطابق لوہانسک کے علاقے پر یوکرین کی جانب سے کئے جانے والے راکٹ حملے میں چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں دو روسی صحافی اور ان کے ڈرائیور بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ یوکرین کے شہر سومی پر روسی میزائل حملے میں 17 بچوں سمیت 90 افراد زخمی ہوئے ہیں۔