Apr ۰۷, ۲۰۲۵ ۱۷:۳۳ Asia/Tehran
  • یوکرین کے سومی علاقے کے ایک دیہات پر روسی فوجیوں کا کنٹرول

روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس کے فوجیوں نے یوکرین کے سومی علاقے کے ایک دیہات کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا:  روسی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نارتھ زون سے متعلق ایک بٹالین نے ایک پیشگی کارروائي میں سومی کے علاقے میں واقع باسوکا دیہات کو آزاد کرا لیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق دوہزار بائيس میں جب سے یوکرین جنگ کا آغاز ہوا ہے اس وقت سے اب تک پہلی بار مارچ کے اوائل میں روسی افواج نے سومی علاقے کے کسی دیہات کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لیا ہے ۔ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے بھی مارچ میں ہی اعلان کیا تھا کہ روسی فوج نے کورسک کے علاقے میں اپنے بارڈر کو عبور کرلیا ہے۔ یوکرینی فوج نے اگست کے مہینے میں کورسک کے علاقے پر حملہ کیا تھا لیکن ماسکو نے ابھی حال ہی میں اس علاقے کے ایک بڑے حصے کو واپس لے لیا ہے ۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زلنسکی نے امریکی حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ یوکرین کی ایئر ڈیفنس سیکورٹی کے لئے اقدام کریں ۔ اناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے صدر نے کہا ہے کہ اس نے وزارت دفاع اور وزارت خارجہ کو فرمان جاری کیا ہے کہ فرمت رامشتائن کے ساتھ اجلاس سے پہلے پیٹریاٹ بیٹریوں سمیت اضافی دفاعی سسٹم کی فراہمی کے لئے بین الاقوامی اتحادیوں بالخصوص امریکہ سے رابطے تیز کر دے۔ زلنسکی نے ٹیلی گرام پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پہلی ترجیح ،ایئر ڈیفنس بالخصوص پیٹریاٹ ، اس کی تعیناتی اور تمام تفصیلات کے لئے دباؤ ڈالنا اور ہمہاہنگی پیدا کرنا ہے ۔ ایسی حالت میں جب روس اپنی پیشقدمی جاری رکھے ہوئے ہے یوکرین نے سنیچر کے دن سات بار روس کے انرجی کے اسٹرکچر پر حملہ کرچکا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے رپورٹ دی ہے کہ یوکرین کی مسلح افواج نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روس کی انرجی کی تنصیبات پر سات بار حملہ کیا ہے ۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین کے فوجیوں نے کریمہ ، بریانسک ، روستوف اور ورونژ کے علاقوں پر حملہ کیا ہے۔

ٹیگس