حماس پر تہمت لگانے والا خاخام، جنسی زیادتی کے جرم میں گرفتار
امریکہ کے ڈیلس شہر میں صیہونی حکومت کے حامی ایک خاخام کو جنسی زیادتی کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، 43 سالہ مائیر سابو نام کا یہ خاخام، ڈیلس شہر کے ایک یہودی اسکول میں سوشل اسٹڈیز کا ذمہ دار تھا۔ پولیس نے اس شخص کو گرفتار کرلیا ہے اور اسے عہدے سے برطرف بھی کردیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار مائیر سابو کو صیہونی حکومت کے حامی کے طور پر پہچانا جاتا ہے جس نے 7 اکتوبر کے بعد، صیہونی فوج میں بھی شمولیت اختیار کی تھی۔ اس شخص نے سیکڑوں بار حماس پر صیہونی خواتین کے خلاف جنسی تشدد کا الزام لگایا تھا اور اب اسے ہی اس جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ صیہونی حکومت اور مغربی ذرائع ابلاغ نے حماس کے خلاف وسیع جھوٹے پروپیگینڈے کے ذریعے اس استقامتی گروہ کی شبیہ بگاڑنے کی کوشش کی ہے تاہم اب تک اپنے ایک بھی الزام کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہے۔