اسرائیلی پائلٹوں کو صیہونی فضائیہ کی دھمکی
صیہونی اخبار ہاآرتز کے مطابق صیہونی فضائیہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر اس فورس کے نو سو ستّر ہوا بازوں نے غزہ کی جنگ بند کرنے پر مبنی اپنا خط واپس نہ لیا تو انہیں فوج سے ، نکال باہر کردیا جائے گا۔
سحرنیوز/دنیا: میڈیا ذرائع کے مطابق صیہونی فضائیہ کے نو سو ستّر ہوا بازوں نے اپنے خط میں کہا ہے کہ غزہ کی جنگ صرف ذاتی اور سیاسی مفادات کے لیے جاری ہے اور اس کا قومی مفادات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس مراسلے پر دستخط کرنے والے صیہونی پائلٹس نے زور دیکر کہا ہے کہ فوجی دباؤ کے نتیجے میں صیہونی قیدیوں کی جان جا رہی ہے لہذا قیدیوں کو بحفاظت واپس لانے کا طریقہ سمجھوتہ ہے نہ کہ فوجی کارروائی۔
قابل ذکر ہے کہ سیاسی اور سیکورٹی امور کے مبصرین اور ماہرین نے بھی اس بات کی جانب اشارہ کیا ہے کہ صیہونی فوجی اور سیکورٹی حلقوں میں سیاسی سربراہوں کے فیصلوں کی جانب سے تشویش بڑھتی جا رہی ہے اور اختلافات میں اضافہ ہو رہا ہے۔