محمد الجولانی کی اسرائیل نوازی؟
Apr ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۲:۰۲ Asia/Tehran
امریکی کانگریس کے ایک رکن نے انکشاف کیا ہے کہ تحریر الشام کے سربراہ الجولانی نے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: موصولہ رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کی خارجہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین کیری ملز نے بتایا ہے کہ انہوں نے گزشتہ جمعہ کو استنبول میں امریکی وفد کی موجودگی میں الجولانی سے ملاقات کی جس میں دمشق اور تل ابیب کے تعلقات پر گفتگو ہوئی۔ کوری ملز نے مزید کہا ہے کہ اس ملاقات میں شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد کے منظرنامے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی کانگریس کے اس رکن نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گرد تکفیری گروہ تحریر الشام کے سربراہ ابومحمد الجولانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام ایک خط بھی تحریر کیا ہے۔