اسرائيل پر حملے کے باوجود ہماری یمن سے جنگ بندی جاری ، امریکہ کا حیرت انگيز بیان
May ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۵:۴۴ Asia/Tehran
امریکی اعلی اہلکار نے کہا ہے کہ یمن کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کے باوجود واشنگٹن جنگ بندی جاری رکھے گا۔
سحرنیوز/دنیا:یمنی فوج کی جانب سے اسرائیل کے خلاف کاروائیوں کے بعد ایک اعلی امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکہ اور انصار اللہ ایک دوسرے پر حملے نہ کرنے کے معاہدے پر قائم ہیں۔
امریکی عہدیدار نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ امریکہ اور انصار اللہ ایک دوسرے پر حملے نہ کرنے پر متفق ہیں، حالانکہ یمنی فوج اب بھی اسرائیل پر حملے کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل ہمیں اپنے حملوں کے بارے میں پیشگی اطلاع نہیں دیتا، خاص طور پر جب وہ یمن میں حوثی اہداف کو نشانہ بناتا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے رواں ماہ چھے مئی کو اعلان کیا تھا کہ وہ یمن پر حملے صرف اسی صورت میں روکیں گے جب صنعا کی جانب سے امریکی بحری جہازوں پر میزائل حملے بند کر دیئے جائیں۔