روسی میزائل حملے میں بارہ یوکرینی فوجی ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i444703-روسی_میزائل_حملے_میں_بارہ_یوکرینی_فوجی_ہلاک
روس نے یوکرین کے فوجی تربیتی مرکز پر میزائل حملہ کر کے بارہ فوجیوں کو ہلاک اور ساٹھ کو زخمی کردیا۔
(last modified 2025-06-01T11:55:29+00:00 )
Jun ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۵:۱۷ Asia/Tehran
  • روسی میزائل حملے میں بارہ یوکرینی فوجی ہلاک

روس نے یوکرین کے فوجی تربیتی مرکز پر میزائل حملہ کر کے بارہ فوجیوں کو ہلاک اور ساٹھ کو زخمی کردیا۔

سحر نیوز/ دنیا: یوکرینی فوج کے مطابق روسی میزائل حملے میں بارہ یوکرینی فوجی ہلاک اور ساٹھ سے زائد زخمی ہوئے ہیںمیڈیا رپورٹوں کے مطابق یوکرین نے بھی روس پر ڈرون حملے کیے ہیں، یوکرینی حکام نے روس کے چالیس سے زائد فوجی طیاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

روسی حکام کے مطابق روس کے علاقے سائبیریا میں روسی ایئر بیس کے نزدیک یوکرین نے ڈرون حملوں کی کوشش کی۔روسی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کا ڈورن حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔