ایران امریکا مذاکرات، ڈپلومیٹک راستے کی حمایت پر زور؛ آئی اے ای اے کے سربراہ
Jun ۰۶, ۲۰۲۵ ۰۷:۲۷ Asia/Tehran
آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل نے ایٹمی سمجھوتے کے لئے امریکا اور ایران کے سیاسی ارادے کا ذکر کرتے ہوئے، ڈپلومیٹک راستے کی حمایت پر زور دیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے ایسوشی ایٹیڈ پریس کے ساتھ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ دونوں فریق سمجھوتہ چاہتے ہیں، یہ بہت بڑی بات ہے۔
آئی اے ای اے کے سربراہ نے کہا کہ جب میں نے (ٹرمپ کے) خصوصی نمائںدے اسٹیو وٹکاف سے ملاقات کی تو محسوس ہوا کہ امریکی صدر سمجھوتہ چاہتے ہیں۔ دوسری طرف جب میں نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بات کی تو معلوم ہوا کے ان کے اندر بھی یہ رجحان موجود ہے۔
رافائل گروسی نے کہا کہ ہمیں نتیجے کا انتظار کرنا پڑے گا لیکن اہم یہ ہے کہ ہم دونوں ہی فریقوں کی حمایت کرتے ہیں۔