Jun ۰۷, ۲۰۲۵ ۱۶:۱۳ Asia/Tehran
  • لاس اینجلس میں ایمیگریشن حکام کے چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف احتجاج ، مظاہرین پر تشدد

امریکی شہر لاس اینجلس میں ایمیگریشن حکام کے چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کی خبر ہے۔

سحرنیوز/دنیا:   رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ لاس اینجلس میں ایمیگریشن حکام کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف پولیس نے طاقت کا استعمال کیا جس کےبعد جھڑپیں شروع ہوگئيں ۔

بتایا گیا ہے کہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔

 میڈیا رپورٹوں کے مطابق پولیس نے مظاہرین کے خلاف مرچوں کے اسپرے کا بھی استعمال کیا ۔ لاس اینجلس میں یہ مظاہرے اس وقت کئے گئے جب پولیس میں شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا۔ 

 

ٹیگس