اسپین کی سڑکوں پرایک ایسا تخلیقی اقدام نظرآیا جس نے ٹریفک لائٹوں کو فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے ایک ذریعے میں تبدیل کردیا اور غزہ میں صیہونی حکومت کے نہتے جرائم کے خلاف کھلا احتجاج بن گیا۔
سحرنیوز/دنیا: میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایک سڑک پر لگی ہوئي ریڈ لائٹ پر لکھا ہے "اسرائیل کو روکو" جبکہ گرین لائٹ پر "غزہ کو آزاد کرو" لکھا ہوا ہے۔
اسپینش میڈیا کے مطابق یہ ان واقعات کی طرف براہ راست پیغام ہے جو ہماری آنکھوں کے سامنے روزانہ انجام دیئے جا رہے ہیں اور ایک طرح سے دنیا کو تیئس اکتوبر سے جاری نسل کشی کی یاد دلاتا ہے۔ہسپانوی وزیر خارجہ جوزے مینوئل الواریز نے اس سے قبل اپنے بیانات میں زور دیا تھا کہ ہم ایسی جغرافیائی حدود کی حامل فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو -
ہسپانوی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ غزہ کی جنگ کامقصد اس خطے کو ایک بڑے قبرستان میں تبدیل کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ہسپانوی وزیر خارجہ نے مزید تاکید کی تھی کہ "ہم غزہ میں نسل کشی کے امکان کی تحقیقات کی حمایت کرتے ہیں اور ہیگ کی عدالت میں اسرائیلی حکومت کے خلاف جنوبی افریقہ کی شکایت میں اپنی شرکت کا باضابطہ اعلان کرتے ہیں۔