القسام بریگیڈ کی زبردست کارروائی، متعدد صہیونی فوجی ہلاک
غزہ میں فلسطینی مجاہدین نے ایک بار پھر صیہونی فوجیوں پر کاری ضرب لگائی ہے جس کے دوران متعدد صیہونی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: اسرائيلی میڈيا نے خبردی ہے کہ ایک ہلاکت خيز واقعے کے دوران غزہ کے خان یونس میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہيں۔
اسرائيلی فوجی ہیلی کاپٹروں نے ان مارے گئے صیہونی فوجیوں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔ ابھی تک ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد کے بارے میں صحیح اطلاعات معلوم نہيں ہوسکی ہيں لیکن اسرائیلی میڈيا کا کہنا ہے کہ یہ صیہونی فوجی گھات لگاکر کئے گئے حملے میں ہلاک ہوئے ہیں۔
دوروز قبل بھی حماس کے فوجی بازو القسام بریگيڈ کے جوانوں نے صیہونی فوج کی ایک بکتر بندگاڑی کے اندر بم کا دھماکہ کرکے سات اسرائیلی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا تھا۔ اس واقعے کے بعد القسام نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جب تک صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے جاری رہيں گے اس وقت تک صیہونی فوجیوں کی لاشیں گرتی رہيں گي