امریکہ میں نئی سیاسی جماعت کا اعلان؛ ایلون مسک
دنیا کی معروف کاروباری شخصیت ایلون مسک نے امریکہ میں ایک نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: عالمی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے نئی سیاسی جماعت ’امریکا پارٹی‘ بنانے کا اعلان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیا۔ انہوں نے اپنی پارٹی کو امریکا میں رائج دو بڑی جماعتوں ریپبلکن اور ڈیموکریٹ کے روایتی نظام کا متبادل قرار دیا۔ اپنے پیغام میں مسک نے کہا کہ موجودہ نظام نے ملک کو کرپشن اور بدانتظامی کے ذریعے تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ ہم ایسی قیادت سامنے لائیں جو صرف طاقتور طبقے کی نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرے۔
ان کا کہنا ہے کہ ’امریکا پارٹی‘ کو تشکیل دینے کا مقصد، امریکی عوام کو حقیقی آزادی دلانے اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہے۔ ایلون مسک کے اس بیان نے ایک بار پھر امریکہ میں آزادی اور عوامی خودمختاری کے حوالے سے حقیقی صورتحال پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دئے ہیں۔