امریکہ کی جانب سے برازیل پر 50 فیصد ٹیرف عائد
Jul ۱۱, ۲۰۲۵ ۰۶:۵۶ Asia/Tehran
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برازیل پر پچاس فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔
سحرنیوز/دنیا: امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ برازیل کی بقول ان کے غیرمنصفانہ تجارتی پالیسیوں کی وجہ سے اس کی مصنوعات پر پچاس ٹیرف لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو برازیل میں بقول ان کے غیر قانونی سنسرشپ کا سامنا ہے اور برازیل مسلسل امریکی کمپنیوں کی ڈیجیٹل تجارتی سرگرمیوں پر حملے کر رہا ہے۔ دوسری جانب، برازیل کے صدر لولاڈا سلوا نے کہا ہے کہ یکطرفہ طور پر ٹیرف میں اضافے کے ہر اقدام کا جواب برازیل کے قانون کے مطابق دیا جائے گا۔