Dec ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۷:۳۶ Asia/Tehran
  • غزہ کی سرحد میں تبدیلی ناقابلِ قبول ہے : اقوام متحدہ

غزہ میں صیہونی فوج کے کمانڈر کی جانب سے نئی سرحد کے تعین کے بعد اقوام متحدہ نےخبردار کیا ہے کہ وہ غزہ اور صیہونی حکومت کی سرحد میں کسی بھی تبدیلی کو تسلیم نہیں کرے گی

سحرنیوز/دنیا:   اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے منگل کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کی جانب سے "ییلو لائن" کو نئی سرحد کے طور پر اپنانے کا اقدام ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ بندی معاہدے کی "روح اور متن کے خلاف" ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ ادارہ "غزہ اور اسرائیل کی سرحدوں میں کسی بھی تبدیلی کو ہرگز تسلیم نہیں کرے گا۔

ہمیں فالو کریں: 

Followus: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

دوجارک نے واضح کیا کہ جب اقوام متحدہ غزہ کے بارے میں بات کرتا ہے، تو اس سے مراد اصل سرحد ہوتی ہے نہ کہ وہ سرحد جو ییلو لائن کے اندر واقع ہے۔

یہ تبصرے دہشتگرد صیہونی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زمیر کے اُس بیان کے بعد سامنے آئے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ییلو لائن اب غزہ کی نئی سرحد ہے۔ زمیر نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل "غزہ پٹی کے وسیع حصوں پر آپریشنل کنٹرول" برقرار رکھے گا۔ قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت اب بھی جنگ بندی معاہدے کے تحت غزہ کی پچاس فیصد سے زیادہ زمین پر قابض ہے۔

 

ٹیگس