Jan ۰۶, ۲۰۲۶ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
  • صدر مادورو کا بیان: امریکی الزامات رد، مجھے اغوا کرکے عدالت میں پیش کیا گیا

وینزویلا کے صدر نے پیر کے روز نیویارک کی ایک عدالت میں منشیات کی اسمگلنگ کے حوالے سے امریکی محکمہ انصاف کی طرف سے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی وینزویلا کے صدر ہیں اور انہیں ان کے گھر سے اغوا کیا گیا تھا۔

سحرنیوز/دنیا: وینزویلا کے مغوی صدر نکولس مادورو امریکہ کے ہاتھوں اپنے اغوا کے دور روز بعد پیر کو اپنی اہلیہ کے ہمراہ نیویارک کی فیڈرل کورٹ میں پیش ہوئے جہاں امریکی حکومت کے عائد کردہ الزامات کے تحت ان پر مقدمہ چلایا جارہا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کے خلاف مقدمے کی سماعت تقریباً 30 منٹ تک جاری رہی اور مادورو نے عدالت سے نکلتے وقت کہا کہ وہ جنگی قیدی ہیں۔

امریکہ کے ہاتھوں اغوا کیے جانے والے وینزویلا کے صدر مغوی صدر اور ان کی اہلیہ کے خلاف مقدمے کی اگلی سماعت 27 مارچ ہوگی۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ٹیگس