Jan ۱۸, ۲۰۲۶ ۱۷:۰۹ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کے چارٹر کے حامی

اقوام متحدہ کے چارٹرکے حامی "گروپ آف فرینڈز" کے رکن ممالک نے ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت، تشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں پر اکسانے کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان غیر قانونی اقدامات کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا  اقوام متحدہ کے چارٹر کے حامی اس گروپ نےاپنے بیان میں ایران کے خلاف بیرونی حمایت یافتہ دہشت گرد عناصر کی طرف سے ہر قسم کی دہشت گردی اور حملوں کی شدید مذمت کی اور بچوں سمیت عام شہریوں کے قتل اور زخمی ہونے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ سرکاری اور نجی املاک کی تباہی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

اس بیان کے آخر میں چارٹرکے حامی گروپ آف فرینڈز نے اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کی تجدید کرتے ہوئے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور اس کے سکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف غیر ذمہ دارانہ اقدامات کی مذمت کریں۔

 

ٹیگس