سری لنکا: جیل میں قیدیوں کے درمیان خوں ریز جھڑپیں، 25 ہلاک
Jul ۰۶, ۲۰۲۶ ۱۷:۳۴ Asia/Tehran
سری لنکا کی ایک جیل میں قیدیوں کے 2 گروہوں کے درمیان خوں ریز جھڑپوں میں 25 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہو گئے ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز 2 گروہوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ابتدائی طور پر 2 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوئے تھے۔
بعد ازاں آج جیل میں دوبارہ شروع ہونے والی جھڑپوں کے بعد ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا۔
مقامی میڈیا کے مطابق جھڑپوں کے دوران زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جیل حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس