امریکہ نے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کردیں
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i454510-امریکہ_نے_ایران_کے_خلاف_نئی_پابندیاں_عائد_کردیں
ایران سے متعلق امریکی رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے بلکہ اس نے ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کردی ہیں۔
(last modified 2026-07-30T10:43:38+00:00 )
Jul ۳۰, ۲۰۲۶ ۱۲:۲۲ Asia/Tehran
  • امریکہ نے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کردیں

ایران سے متعلق امریکی رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے بلکہ اس نے ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کردی ہیں۔

سحرنیوز/ایران: اطلاعات کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے اس بار بحری راستوں سے ایران کی آمدنی اور آبنائے ہرمز سے مربوط سرگرمیوں کے بہانے ایران پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ آبنائے ہرمز سے ایران کی آمدنی اور اس راستے ایران کی معیشت میں بہتری کو نشانہ بنانے کی غرض سے آٹھ تیل بردار جہازوں اور، بقول امریکہ کے، ایران سے وابستہ 10 اداروں اور کمپنیوں کو پابندی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکہ پابندیوں کو ایران کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا آیا ہے تاہم اس کے اثرات اب خود واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں پر بھی عائد ہو رہے ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel