روس میں فوجی طیارہ حادثے کا شکار، 17 افراد ہلاک
Nov ۱۸, ۲۰۲۶ ۱۶:۰۰ Asia/Tehran
روس کے جنوبی علاقے میں منگل کو ایک فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، اس حادثے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے۔
سحرنیوز/دنیا: میڈیا رپورٹوں کے مطابق ’اے این-12‘ فوجی طیارہ یاگونوفو گاؤں کے نزدیک تباہ ہوا۔ اس گاؤں کے نزدیک ہی ایک ہوائی اڈہ واقع ہے۔
حادثے میں طیارے پر سوار تمام 17 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، کسی کے بھی زندہ بچنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
اس سے پہلے روسی وزارتِ دفاع نے بتایا کہ منگل کو ہی سربیا کے شمالی حصے میں ایک ’مگ-29' لڑاکا طیارہ بھی گر کر تباہ ہو گیا، جس میں پائلٹ ہلاک ہو گیا۔ یہ حادثہ بلغراد سے تقریباً 45 کلومیٹر (28 میل) شمال مغرب میں واقع قصبے ’ستارا پازووا' کے قریب صبح کے وقت پیش آیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس