ڈاکومینٹری- پرورده نوبہار
Nov ۰۹, ۲۰۲۵ ۱۲:۲۸ Asia/Tehran
علامہ اقبال وہ شاعر ہیں جنہوں نے خوابوں کو حقیقت کا راستہ دکھایا اور قوم کو خودی کا درس دیا۔
علامہ اقبال برصغیر کے عظیم شاعر، مفکر اور فلسفی تھے جنہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں میں خودی، بیداری اور آزادی کا شعور پیدا کیا۔ ان کے کلام نے قوم کو خوابِ غفلت سے جگایا اور ایک نئی منزل کی طرف رہنمائی کی۔ اقبال نے نوجوانوں کو بلند حوصلہ، خود اعتمادی اور عمل پر زور دیا، جبکہ ان کے افکار نے تحریکِ پاکستان کے فکری بنیادوں کو مضبوط کیا۔ وہ نہ صرف شاعرِ مشرق کہلائے بلکہ ایک رہنما اور رہبر کی حیثیت سے آنے والی نسلوں کو امید اور روشنی عطا کی۔