Sep ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۰:۰۵ Asia/Tehran
  • ایران اور لبنان کے وزراء خارجہ کی ملاقات,علاقائی اور بین الاقوامی امور پر گفتگو

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایرانی اور لبنانی وزراء خارجہ کی ملاقات ہوئی جس میں علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایران اور لبنان کے وزراء خارجہ کی ملاقات ہوئی جس میں علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور لبنانی وزیر خارجہ عبداللہ بوحبیب نے باہمی تعلقات کی تازہ ترین صورتحال اور اس میں پیشرفت کا جائزہ لیا۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی، ثقافتی اور سیاحتی تعاون کے فروغ کے لئے ایران کی آمادگی کا اعلان کیا۔

اس ملاقات میں پابندیوں کے خاتمے کے لئے ویانا مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال، اور تہران و ریاض کے مابین سفارتی تعلقات کی بحالی جیسے معاملات بھی زیربحث آئے۔

ٹیگس