ایران سیف گارڈ معاہدے کے باقی حل طلب مسائل پر بہت سنجیدہ ہے: عبداللہیان
حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ہمیں یورپی یونین کے کوارڈینیٹر کے ذریعے امریکہ کا تحریری جواب موصول ہوا ہے جس کا ہم جائزہ لے رہے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ ہم سیف گارڈ معاہدے کے باقی حل طلب مسائل پر بہت سنجیدہ ہیں اور کسی بـھی قیمت پر آئی اے ای اے کو بے بنیاد الزمات دہرانے اور صہیونی ریاست کی ہم آہنگی سے من گھرٹ دعوے کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
حسین امیر عبداللہیان نے تنزانیہ میں مقیم ایرانی شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمیں یورپی یونین کے کوآرڈینیٹر کے ذریعے امریکہ کا تحریری جواب موصول ہوا جس کا ہم جائزہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی اچھے معاہدے تک رسائی کیلئے امریکہ کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا اور اگر ہمارے ماہرین کسی نتیجے پر پہنچ گئے تو مذاکرات کا اگلا مرحلہ وزرائے خارجہ کی سطح کا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت پابندیوں کو بے اثر کرنے کے مقصد سے پائیدار اقتصادی ترقی کے منصوبے کے سلسلہ کو جاری رکھے گی۔