اقوام متحدہ کا امریکہ کو انتباہ، انصار اللہ کو دہشتگرد قرار دینے سے حالات بگڑیں گے
اقوام متحدہ نے بائیڈن حکومت سے یمن کی تحریک انصار اللہ کو دہشتگرد گروہ میں قرار دینے کے منصوبے پر عمل نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے، ایسا کرنے کے برے نتائج کی بابت خبردار کیا ہے۔
اقوام متحدہ نے انتباہ دیا ہے کہ یمن کی تحریک انصار اللہ کو دہشتگرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرنے سے غریب ملک یمن میں انسانی المیہ بہت ہی خطرناک شکل اختیار کر جائے گا۔
فارن پالیسی کی بدھ کی رپورٹ کے مطابق، اس سے پہلے اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے عہدیدار مارٹن گریفتس نے وائٹ ہاؤس میں مغربی ایشیا سے متعلق اعلی عہدیدار بریٹ میک گرک سے اس منصوبے پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کی۔
گریفتس نے کہا کہ امریکی پالیسیوں سے یمن میں زندگی کے لئے شہ رگ حیات کی حیثیت رکھنے والی ضرورتوں کی درآمدات پر خطرناک اثرات مرتب ہوں گے۔
مک گرک نے اجلاس میں دعوی کیا کہ واشنگٹن نے اب تک اس منصوبے پر روک لگا رکھی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حکومت کے آخری ایام میں تحریک انصاراللہ کو وزارت خارجہ کی بیرونی دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا تھا جسے ان کے جانشین بائیڈن نے پلٹ دیا۔