Dec ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۳ Asia/Tehran
  • نیتن یاہو کے خلاف پانچ روزہ احتجاجی ریلی

ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی قیدیوں کے بارے میں نیتن یاہو حکومت کی عدم توجہی کے خلاف پانچ روزہ ریلی کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: فلسطینی خبر رساں ایجنسی سما کی رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی کے نزدیک واقع کالونیوں کے صیہونی آبادکاروں نے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف اتوار کے روز سے احتجاجی ریلی کا آغاز کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق یہ ریلی پانچ روزہ ہے اور مظاہرین آئندہ جمعرات کو تل ابیب میں صیہونی وزیر اعظم کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کریں گے۔

صیہونی آبادکاروں کو غزہ پٹی میں صیہونی قیدیوں کے بارے میں نیتن یاہو کی کابینہ کی عدم توجہی پر احتجاج کر رہے ہیں۔

ریلی کے منتظمین نے اس ریلی کا مقصد جنگ ختم کرانے اور صیہونی قیدیوں کو رہا کرانے کے لئے صیہونی کابینہ پر دباؤ ڈالنا بتایا ہے۔

مظاہرین، غزہ سے صیہونی قیدیوں کی رہائی کے لئے نیتن یاہو کی کابینہ کے فوری اقدام کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ تحریک حماس نے پہلے ہی اعلان کر رکھا ہے کہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی غزہ پر جاری صیہونی جارحیت سے مشروط ہے۔

 

ٹیگس