May ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۷:۴۵ Asia/Tehran
  • بلینکن کہاں کے وزیر خارجہ ہیں؟

حماس کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ بلینکن اسرائیل کے وزیر خارجہ ہیں، امریکہ کے نہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: حماس کی خارجہ پالیسی کے شعبے کے سربراہ سامی ابو زہری نے امریکی وزیر خارجہ کے حالیہ بیانات کو حماس پر دباؤ ڈالنے اور غاصب حکومت کو تمام جرائم سے آزاد کرنے کی کوشش قرار دیا۔

فارس نیوز کے مطابق تحریک حماس کے بیرون ملک سیاسی دفتر کے سربراہ نے امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلینکن کے ان بیانات کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حماس جنگ بندی معاہدے اور قیدیوں کے تبادلے کی مخالف ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے سامی ابو زہری نے کہا کہ بلینکن کی جانب سے اس طرح کے بیانات بعید نہیں ہیں کیونکہ یہ معلوم ہے کہ وہ امریکہ سے زیادہ اسرائیل کے وزیر خارجہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بیانات حماس پر دباؤ ڈالنے اور غاصب حکومت کو بری کرنے کے لیے دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حماس ابھی بھی جنگ بندی کی تازہ ترین تجویز پر غور کر رہا ہے اور یہ غاصب حکومت کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو ہیں جو کسی معاہدے تک پہنچنے میں مانع تراشی کر رہے ہیں۔

دریں اثناء ایک اعلیٰ مصری ذریعے نے "القاہرہ" نیوز چینل کے ساتھ گفتگو میں مثبت ماحول میں جنگ بندی کے حصول کے لیے کوششوں کے جاری رہنے اور مصری حکومت اور مختلف فریقوں کے درمیان اختلافات کے حل کے لیے مشاورت کے جاری رہنے کی اطلاع دی ہے۔

ٹیگس